پیپلز پارٹی ملک بھر میں نفرت، تقسیم اور الزام تراشیوں کی سیاست کو دفن کر دے گی: شرجیل  میمن

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ترقی، استحکام اور سب کے روشن مستقبل کے لیے کوشاں رہے گی۔سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی جانب سے این اے 171 رحیم یار خان پر پیپلز پارٹی کے امیدوار مخدوم طاہر رشید کو کامیابی پر مبارکباد دی گئی۔انہوں نے کہا کہ این اے 171 رحیم یار خان میں ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کو بدترین شکست ملی ہے.کل ہونے والے انتخابات میں کسی کو بھی فارم 45 اور فارم 47 کی بنیاد پر الزام تراشی کا موقعہ نہیں ملا۔ان کا کہنا تھا کہ جیت اس بات کا ثبوت ہے کہ پنجاب کے عوام نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے نظرئے اور بیانئے کی تائید کی ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی ملک بھر میں نفرت، تقسیم اور الزام تراشیوں کی سیاست کو دفن کر دے گی۔شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت چاہتی ہے کہ ملک و قوم کو درپیش مسائل کے حل کے لئے سب مل کر کردار ادا کریں. این اے 171 پر پیپلز پارٹی کی تاریخی جیت پاکستان میں ایک نئی اور مثبت سیاست کی ابتدا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

ہم باز نہیں آتے!!

حرف ناتمام…زاہد نویدzahidnaveed@hotmail.com یادش بخیر …یہ زمانہ 1960 کا جس کے حوالے سے آج بات ہوگی۔ یہ دور ایوب خاں کے زوال اور بھٹو ...