مستونگ میں روڈ کھلوانے کیلئے جانیوالی لیویز ٹیم پر مظاہرین کی فائرنگ، 3 اہلکار شہید

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں درینگڑھ کے علاقےمیں فائرنگ سے 3 لیویز اہلکار شہید ہوگئے۔لیویز حکام کے مطابق ایک شخص کی رہائی کے لیے احتجاج کیا جا رہا تھا، روڈ کھلوانے کے لیے جانے والی ٹیم پر مظاہرین نے فائرنگ کی۔لیویز حکام نے بتایا کہ فائرنگ کے واقعہ میں 3 اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوئے حکام کے مطابق زخمی اہلکاروں کو کوئٹہ کے ٹراما سینٹر منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

ای پیپر دی نیشن

ہم باز نہیں آتے!!

حرف ناتمام…زاہد نویدzahidnaveed@hotmail.com یادش بخیر …یہ زمانہ 1960 کا جس کے حوالے سے آج بات ہوگی۔ یہ دور ایوب خاں کے زوال اور بھٹو ...