امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ کے ملازمین کا تنخواہوں میں مطلوبہ اضافہ نہ ملنے پر ہڑتال

امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ کے ملازمین نے تنخواہوں میں مطلوبہ اضافہ نہ ملنے پر ہڑتال کردی۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ کے 30 ہزار ملازمین نے کمپنی اور یونین لیڈر کے درمیان ہونے والے معاہدے کو مسترد کرتے ہوئے ہڑتال پر جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

طیارہ ساز کمپنی کی انتظامیہ اور یونین لیڈر کے درمیان ہونے والے معاہدے کے تحت بوئنگ ملازمین کو 4 سال کے دوران تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ کرنے کی پیشکش کی گئی تھی۔ تاہم اس پر ووٹنگ کے بعد 95 فیصد ملازمین نے اسے مسترد کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق یونین نے اس سے قبل ملازمین کی تنخواہوں میں 40 فیصد تک اضافہ کرانے کا ٹارگٹ طے کیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن