لاہور(کلچرل رپورٹر) معروف مصنف اشرف جاوید کی نئی کتاب” داغ چراغ ہوئے“ کی تقریب پذیرائی 17اپریل کو سہ پہر4بجے ادبی بیٹھک میں منعقد ہوگی۔ جس کی صدار ت شہزاد احمد کریں گے مہمان خصوصی حسین مجروح ہوں گے مضامین احمد عقیل ادبی، پروفیسر امجد علی شاکر، اسلم طارق، اعجاز رضوی، زاہد حسین اور نبیل احمد نبیل پڑھیں گے۔