کامیڈی ڈرامہ سیریل ”ہواز دی باس“ کی ریکارڈنگ

لاہور (کلچرل رپورٹر) فلمساز سہیل خان نے کامیڈی ڈرامہ سیریل ”ہواز دی باس“ کا آغاز کر دیا ہے جس کی ریکارڈنگ گذشتہ دنوں ڈیفنس میں ہوئی جس میں اداکارہ نرما‘ سلیم شیخ‘ اسماءعباس‘ اشرف خان‘ صدف بھٹی اور اقصیٰ نے حصہ لیا۔ اس ڈرامہ کے رائٹر ناصر فراز اور ڈائریکٹر خاور عباس ہیں۔ اس کامیڈی سیریل کی خاص بات اداکارہ نرما پہلی مرتبہ کامیڈی کردار کر رہی ہیں جبکہ اداکارہ میرا کی بہن اقصیٰ بطور اداکارہ کیریئر کا آغاز کر رہی ہیں۔ سہیل خان نے بتایا کہ فلم کی طرح ٹی وی پروڈکشن میں بھی معیاری پراجیکٹس ہی کرینگے کیونکہ ٹی وی میڈیا جس تیزی کے ساتھ ترقی کر رہا ہے اس میں ناظرین کی توجہ حاصل کرنا کسی چیلنج سے کم نہیں ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...