واشنگٹن میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم گیلانی نے بتایا کہ انہوں نے بھارتی ہم منصب سے ہونے والی ملاقاتوں میں انہیں دورۂ پاکستان کی دعوت دی جوانہوں نے قبول کر لی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ منموہن سنگھ کے دورے کی تاریخوں کا اعلان دونوں ممالک کے حکام کی مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔صحافیوں کے سوالوں کو جواب دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ جوہری تحفظ کانفرنس میں پاکستان کے جوہری اثاثوں کے محفوظ ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ہے جبکہ
امریکی صدر اوباما نے بجلی کے بحران کے خاتمے کیلئے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ہے۔ ایک سوال پران کا کہنا تھا کہ جوہری کانفرنس میں پاکستان کی شمولیت انتہائی مثبت پیشرفت ہے لیکن ایٹمی ریاست کا درجہ پانے کیلئے ابھی کچھ انتظار کرنا پڑے گا۔اپنے دورے کو کامیاب قراردیتے ہوئے وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ امریکی حکام سے تمام اہم معاملات پربات ہوئی ہے اوردورے کے دوران ایڈ کی بجائے ٹریڈ کی بات کی۔انہوں نے کہا کہ چین کے صدرسے بھی اہم ملاقاتیں ہوئیں جبکہ دیگرممالک کے سربراہان مملکت کے ساتھ ہونے والی ملاقاتیں آئندہ دورۂ یورپ میں انتہائی سودمند ثابت ہوں گی۔