شعیب ملک اوربھارتی ٹینس سٹارثانیہ مرزا کی رسم حنا مرزا ہاؤس حیدرآباد دکن کے علاوہ سیالکوٹ اوراسلام آباد میں بھی منائی گئی۔

دونوں سٹارزکی مہندی کی تقریب مرزا ہاؤس میں ہوئی جس میں مرزا فیملی کے رشتہ داراوردوست احباب نے شرکت کی۔مہندی کے لئے حیدرآباد دکن کےروایتی اوردیگرکھانوں سے مہمانوں کی تواضع کی گئی۔اس موقع پرشعیب اورثانیہ کے چاہنے والوں نے ڈھول کی تھاپ پررقص کیا اوربھنگڑے ڈالے۔ شعیب اورثانیہ کی شادی کا استقبالیہ پندرہ اپریل کوتاج کرشنا ہوٹل حیدرآباد دکن میں دیا جائے گا جس میں پاکستان سمیت دنیا بھرسے متعدد اہم شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔ادھرسیالکوٹ میں بھی شعیب،ثانیہ کی رسم حنا کی تقریب منعقد ہوئی جس میں خواتین کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔تقریب میں لاہور سے خصوصی طورپرمدعو کیے گئے فنکاروں نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا ۔دوسری جانب پیپلزپارٹی کے زیراہتمام اسلام اباد میں بھی دونوں سٹارزکی شادی کے سلسلے میں ایک جشن منایا گیا۔

ای پیپر دی نیشن