ایوان صدر، وزیراعظم ہاؤس، مسلم لیگ نون کے قائد محمد نوازشریف کی جانب سے جاری ہونے والے پیغامات میں ڈاکٹراسراراحمد کی موت کو ایک بڑا قومی نقصان قراردیا گیا ہے۔ پیغامات میں کہا گیا ہے کہ مرحوم کی عالم اسلام اورپاکستان کے لیے بے پناہ خدمات ہیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وزیراعلٰی پنجاب محمد شہبازشریف نے ڈاکٹر اسراراحمد کے انتقال پرگہرے دکھ کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایک عظیم عالم دین سے محروم ہوگیا ۔ اس کے علاوہ مولانا فضل الرحمٰن ،مولانا سمیع الحق، سید منورحسن، قاضی حسین احمد ، چودھری شجاعت حسین ، چودھری پرویزالہٰی ، الطاف حسین اورعمران خان سمیت دیگراہم شخصیات نے بھی ڈاکٹراسرار احمد کے انتقال کو ایک قومی سانحہ قرار دیا ہے۔