دريائے جہلم اور سندھ ميں پانی کے بہاؤ ميں بہتری کے باعث منگلا اور تربيلا ڈيم ميں پانی کی آمد ميں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

Apr 14, 2010 | 12:42

سفیر یاؤ جنگ
انڈس ريورسسٹم اتھارٹی کے مطابق منگلا ڈيم ميں پانی کی سطح ڈيڈ ليول سے چونتیس فٹ بلند ہوگئی ہے جبکہ تربيلا ڈيم ميں پانی کی سطح ڈيڈليول پر برقرار ہے۔ منگلاڈيم ميں قابل استعمال پانی کا ذخيرہ دو لاکھ چھتیس ہزار کيوسک ہے، ڈیم میں پانی کی سطح ایک ہزار چوہتر فٹ، آمد انتالیس ہزارآٹھ سواکتالیس کیوسک جبکہ اخراج چھبیس ہزارکیوسک ہے۔ تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح تیرہ سواٹہتر فٹ جبکہ ڈیم میں پانی کی آمد اور اخراج چونتیس ہزارکيوسک ہے۔ چشمہ بیراج میں پانی کی آمد تینتالیس ہزارسات سوترانوے کیوسک جبکہ اخراج سینتالیس ہزارایک سوپچھتر کیوسک ہے۔ تونسہ بیراج میں پانی کی آمد تیس ہزاردو سو اڑسٹھ کیوسک جبکہ اخراج چھبیس ہزارتین سوتینتیس کیوسک ہے۔ کالاباغ کے مقام پر پانی کی آمد اٹھاون ہزاردو سونو کیوسک جبکہ اخراج چھپن ہزاردو سونو کیوسک ہے۔ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد سولہ ہزارچار سو پینتالیس کیوسک جبکہ اخراج آٹھ ہزارآٹھ سوپچپن کیوسک ريکارڈ کيا گيا ہے۔
مزیدخبریں