مناکو کے دارالحکومت مونٹی کارلو میں جاری ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلے میں کروشیا کے مارین سیلچ نے روس کے ایگور اینڈریف کو سخت مقابلے کے بعد چھ سات، چھ ایک اور چھ چار سے شکست دے کر اگلے مرحلے میں جگہ بنائی۔ ادھر نمبرپانچ سیڈ فرانس کے ویلفریڈ سونگا نے سپین کے نکولس ایلماگرو کو سٹریٹ سیٹس میں سات چھ اور سات پانچ سے شکست دی۔ سپین کے فرنینڈو ورڈاسکو نے فرانس کے جولین بنیٹو کو سٹریٹ سیٹس میں بآسانی چھ دو اور چھ ایک سے شکست دے کر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کیا۔ ٹورنامنٹ کے ایک اور میچ میں جمہوریہ چیک کے ٹامس برڈچ نے فرانس کے رچرڈ گیسکے کے خلاف کامیابی حاصل کی۔