بھارت میں شدید آندھی اور طوفان کے باعث اکتیس افراد ہلاک اورایک سو سے زائد زخمی ہو گئے۔

ریاست مغربی بنگال کے حکام نے بتایا ہے کہ تیزہواؤں اور شدید طوفان نے بنگلہ دیشی سرحد کے قریب ضلع دیناج پورکے علاقوں کو بری طرح متاثر کیا ہے ۔ طوفان کے باعث ہزاروں درخت جڑوں سے اکھڑ گئے جبکہ پچاس ہزار سے زائد مکان تباہ ہوئے ہیں ۔ حکام کے مطابق شدید طوفان کے باعث اب تک ایک لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔ حکام نے اب تک مختلف مقامات پر اکتیس افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے جبکہ ایک سو سے زائد زخمیوں کو طبی مراکز پہنچایا گیا ہے ۔ علاقے میں امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں ۔  

ای پیپر دی نیشن