پاکستان متحدہ کسان محاذ نے تجویزدی ہے کہ حکومت نوسوپچاس روپے من کے حساب سے گندم چھ ہفتے کے ادھار پرخرید لے توکاشتکاروزمیندارمکمل تعاون کریں گے۔

لاہورپریس کلب میں نیوزکانفرنس کرتے ہوئے متحدہ کسان محاذ کے عہدیداروں نے کہا کہ اس تجویزسے آٹے کا بحران پیدا نہیں ہو گا جبکہ کسانوں کوامدادی قیمت کے مطابق معاوضہ مل جائے گا۔ انہوں نےکہاکہ عوام کے مفاد کی خاطر وہ یہ قربانی دینے کوتیارہیں۔انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت کسانوں کی زمینوں پرروایتی گندم کے ذخیرہ کرنے کے گودام بنا لے اوراس کا کرایہ ادا کر دے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت پچس لاکھ ٹن گندم فروخت نہ کرے کیونکہ مسقتبل قریب میں پانی کی کمی کی وجہ سے گندم اوردیگر اجناس کی پیداواربے یقینی کا شکار ہو سکتی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن