جماعت اسلامی پنجاب کے نائب امیر اظہراقبال حسن نے کہا ہے کہ مہنگائی، بدامنی اورانتشارکے خاتمے کیلئے ملک میں مخلص قیادت کی ضرورت ہے۔

Apr 14, 2010 | 18:13

سفیر یاؤ جنگ
ان خیالات کا اظہارانہوں نے جامعہ مسجد لالہ موسیٰ میں ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی وہ واحد جماعت ہے جو ملک کو اندھیروں سے نکال سکتی ہے۔ جماعت اسلامی کے رہنما کا کہنا تھا کہ آج ملک میں مہنگائی، لوڈ شیڈنگ، انتشاراورلاقانونیت کا دور دورہ ہے لیکن جب تک قوم میں قرآن و سنت سے محبت موجود ہے اسے کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام مایوس ہونے کی بجائے اللہ سے رجوع کریں تو ملک کے حالات جلد ٹھیک ہوجائیں گے۔ اجتماع سے جماعت اسلامی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل احسان اللہ اور ضلعی امیر ڈاکٹر طارق سلیم نے بھی خطاب کیا۔
مزیدخبریں