بلوچستان کےشہرجعفرآباد میں غربت سے تنگ آکر سگے باپ نے ایک لاکھ سترہزارروپے کے عوض اپنی تیرہ سالہ کمسن بچی ثمینہ کی ایک معذور شخص سے شادی کردی۔

Apr 14, 2010 | 18:38

سفیر یاؤ جنگ
ڈیرہ اللہ یارپولیس نے بچی کی نشاندہی پراس کے پچپن سالہ والد عبدالحباراور والدہ کو گرفتار کرلیا۔ بچی نے میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے بتایا کہ اس کے باپ نے اس کی مرضی جانے بغیر پیسوں کے لالچ میں زبردستی اس کا  معذورشخص سے نکاح کرادیا جو سراسر ظلم کے مترادف ہے۔ بچی کا کہنا تھا کہ وہ معذورشخص کو کسی صورت اپنا شوہرتسلیم نہیں کرے گی۔
مزیدخبریں