ٹنڈوالہ یارمیں ہندو برادری سے تعلق رکھنے والی نو مسلم لڑکی مریم شیخ نے چند روز قبل اسلام قبول کر کے نو مسلم لڑکے سمیع اللہ سے شادی کر لی تھی۔ لڑکی کے ورثاء نے اسلام قبول کرنے اورپسند کی شادی کرنے پرلڑکی کواغوا کرلیا تھا جس پر لڑکی کے شوہر سمیع اللہ شیخ نے اغوا کا مقدمہ درج کرایا۔ پولیس نے ہندو برادری کے چھ افراد کو گرفتارکرکےمغویہ مریم کو بھی بازیاب کرا کے مقامی عدالت میں پیش کردیا۔ مریم نےعدالت میں بیان دیا کہ اس نے شرح کے مطابق نکاح کیا ہے اوروہ اپنے شوہرکے ساتھ رہنا چاہتی ہے جس پرعدالت نے مریم شیخ کواس کے شوہرسمیع اللہ کے ساتھ رہنے کی اجازت دے دی ہے۔ اس موقع پرنو مسلم جوڑے نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ہم عدالت کے فیصلہ سے مطمئن ہیں اور اسلام کے مطابق زندگی گزارنا چاہتے ہیں۔