بتایا گیا ہے کہ کوٹڈیجی پولیس نے گوٹھ یارمحمد اجن میں دومطلوب افراد اشرف اجن اوراعظم کے گھروں کا محاصرہ کرکے انہیں گرفتارکیا تو دیہاتیوں نے مشتعل ہوکرپولیس پارٹی پرحملہ کردیا اورگرفتارافراد کو پولیس سے چھڑا کر لے گئے۔ حملہ آوروں نے پولیس موبائل پرپتھراؤکرکے گاڑی کے شیشے بھی توڑدیئے۔ پولیس اہلکار دیہاتیوں کومشتعل دیکھ کربھاگ اٹھے تاہم کوٹڈیجی تھانے میں پچاس سے زائد دیہاتیوں کے خلاف پولیس پارٹی پرحملے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق پولیس پارٹی پرحملے میں ملوث ملزموں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہےہیں۔