سندھ یونیورسٹی جامشورو نے ادارے میں اپلائیڈ کیمسٹری اینڈ کیمکیل ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ قائم کیا اوراس نئے شعبے میں چالیس طلبہ کو داخلہ دیا گیا۔ طلبہ کے مطابق ان سے فی طالب علم چھ ہزارایک سو دس روپے وصول کیے گئے تاہم داخلہ دینے کے بعد چالیس طلبہ کوچارماہ تک تعلیم دی گئی۔ اس کے بعد یونورسٹی انتطامیہ نے ان سے مزید گیارہ ہزارروپے طلب کیے۔ طلبہ کا موقف تھا انہیں پہلا سمسٹر مکمل کرایا جائے جس کے بعد دوسرے سمسٹر کی اضافی رقم ادا کردی جائے گی۔ یونیورسٹی نے اس تجویز کو رد کرتے ہوئے ڈیپارٹمنٹ کو بند کرنے کی دھمکی ہے جس پرطلبہ سراپااحتجاج بن گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرانتظامیہ نے ان کے مطالبات تسلیم نہ کیے تو وہ عدالت سے رجوع کریں گے۔