سکھرمیں صفائی اورنکاسی آب کے ناقص انتظامات اورتعلقہ میونسپل انتظامیہ کی نااہلی کیخلاف اسمال ٹریڈرزکی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

Apr 14, 2010 | 20:11

سفیر یاؤ جنگ
ریلی کی قیادت صدرحاجی ہارون میمن نے کی۔ ریلی جب سکھر کی اہم شاہراہ بندر روڈ جامع مسجد کے نزدیک پہنچی توتاجروں نے سڑک پرٹائرنذرآتش کر کے ٹریفک کا نظام معطل کردیا جبکہ مارکیٹ کے تاجروں نے احتجاجاً دکانیں بند کردیں۔ اس موقع پرمظاہرین نے حیسکو اورتعلقہ میونسپل انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ سکھرکی اہم ترین کاروباری مارکیٹوں نشترروڈ، مارچ بازار، مہران مرکز، کھلونا مارکیٹ، میڈیسن مارکیٹ سمیت دیگرعلاقوں میں نکاسی آب کا نظام درہم برہم ہے، گٹراورنالیاں بند ہونے سے گندا پانی سڑکوں پرپھیلا ہوا ہے جبکہ میونسپل انتطامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ انہوں نے اعلٰی حکام سے علاقے میں صفائی کا نظام بہتر بنانے کا مطلبہ کیا ہے۔
مزیدخبریں