سکھرمیں سندھ بھر کے معذوروں کو ملازمتوں میں مختص کوٹہ نہ دینے کے خلاف ڈس-ایبلڈ فورم کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا  ۔

اس موقع پر مظاہرین اور فورم کے رہنماؤں عابد لا‍شاری، امتیا‍ز احمد، نظر محمد و دیگر نے  اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے ملازمتوں میں ان کے لئے مختص کوٹے پرعمل درآمد کے بجائے میرٹ کی کھلے عام دھجیاں بکھیری جا رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ  ملازمتوں میں ان کے کوٹے پر غیر معذور افراد کو بھرتی کیا جا رہا ہے۔ سندھ بھر کے معذور افراد اپنے ساتھ ہونے والی اس زیادتی پر خامو‍ش نہیں بیٹھیں گے۔ شرکا کا کہنا تھا کہ ہم  اپنا حق مانگ رہے ہیں اگر ہمارے راستے میں رکاوٹ ڈالی گئی تو سخت مزاحمت کریں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ محکمہ تعلیم میں کئی معذور افراد نے پی ایس ٹی کا ٹیسٹ مطلوبہ نمبروں سے پاس کیا ہے مگر انہیں نظر انداز کیا گیا ہے۔اس سے قبل سندھ ڈس-ایبلڈ فورم کا ایک اجلاس صدر عابد لا‍شاری کی صدارت میں ہوا جس میں معذوروں کے لیے ملازمتوں میں مختص کوٹہ پرعمل درآمد نہ ہونے کے خلاف شدید ردعمل کا اظہارکیا گیا ۔

ای پیپر دی نیشن