اداکارہ وینا ملک نے وزیر داخلہ رحمان ملک سے کرکٹر محمد آصف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کی اپیل کی ہے۔

Apr 14, 2010 | 23:05

سفیر یاؤ جنگ
لاہور کے علاقے ڈیفیس میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وینا ملک نے کہا کہ آصف انگلینڈ میں مقیم ہونے کا سوچ رہے ہیں اور اگر وہ ملک سے باہر چلے گئے تو ان کا مقدمہ لٹک جائے گا۔اداکارہ کا کہناتھا کہ تمام تر ثبوتوں کی موجودگی اور عدالتی احکامات کے باوجود پولیس ان کا مقدمہ درج نہیں کر رہی۔ وینا نے الزام لگایا کہ آصف نے ان پر تشدد کیا اور اب رقم واپس مانگنے پر انہیں دھمکیاں دے رہے ہیں۔ پریس کانفرنس کے دوران اداکارہ وینا ملک کئی مرتبہ جذباتی ہوگئیں اور ان کے آنسو نکل پڑے۔
مزیدخبریں