چیف آف نیول سٹاف ایڈ مرل نعمان بشیر نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پاک بحریہ کے تریسٹھ افسروں اور سیلرز میں ملٹری اورسول اعزازات تقسیم کردیئے۔ 

Apr 14, 2010 | 23:19

سفیر یاؤ جنگ
ایوارڈ تقسیم کرنے کی تقریب کراچی کے  بحریہ آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی ۔ ستارہ امتیاز ملٹری کا اعزاز تیرہ افسروں کو دیا گیا جن میں رئیر ایڈمرل ایس بی احمد، ریئر ایڈ مرل وسیم اکرم، کموڈور این افضل قریشی اور کموڈور عرفان الحق شامل ہیں۔ اس کے علاوہ کپٹن ایم کے اقبال بیگ اور کیپٹن محمد عمران کو تمغہ امتیازملٹری عطا کیا گیا بائیس افسروں کو تمغہ امتیاز سول سے نوازا گیا ۔ جن افسروں کو تمغہ بسالت دیا گیا ان میں کمانڈر قیصرعزیز، لیفٹینٹ کمانڈر اعجاز احمد اور لیفٹیننٹ کمانڈر محمد یونس شامل ہیں۔ ایڈمرل نعمان بشیر نے ان اعزازات کے علاوہ تین تمغہ خدمت ملٹری ون ، نو تمغہ خدمت ملٹری ٹو اور سترہ تمغہ خدمت  ملٹری تھری بھی تقسیم کئے۔ تقریب میں مسلح افواج کے سینئر حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسروں اور ایوارڈ حاصل کرنے والوں کے اہل خانہ نے شرکت کی۔
بائیس افسروں کو تمغہ امتیاز سول سے نوازا گیا ۔ جن افسروں کو تمغہ بسالت دیا گیا ان میں کمانڈر قیصرعزیز، لیفٹینٹ کمانڈر اعجاز احمد اور لیفٹیننٹ کمانڈر محمد یونس شامل ہیں۔ ایڈمرل نعمان بشیر نے ان اعزازات کے علاوہ تین تمغہ خدمت ملٹری ون ، نو تمغہ خدمت ملٹری ٹو اور سترہ تمغہ خدمت  ملٹری تھری بھی تقسیم کئے۔ تقریب میں مسلح افواج کے سینئر حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسروں اور ایوارڈ حاصل کرنے والوں کے اہل خانہ نے شرکت کی۔
مزیدخبریں