نوائے وقت ،دی نیشن اور وقت نیوز کے زیر اہتتمام کلرکوں  کے مسائل کے بارے میں ایک خصوصی فورم کا انعقاد کیا گیا ہے 

Apr 14, 2010 | 23:30

سفیر یاؤ جنگ
لاہور میں منعقد ہونیوالے اس فورم میں آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے رہنماوں نے کہا کہ مہنگائی میں تین سو فیصد تک اضافہ ہو چکا ہے لیکن ہماری تنخواہوں میں دو سو فیصد اضافہ کے مطالبہ کو نہیں مانا جارہا جو سراسر ناانصافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کی تنخواہوں میں اضافہ کردیا گیا ہے کیا مہنگائی صرف انکے لیے ہے ۔ حکومت اپنے اخراجات میں کمی کیوں نہیں لاتی وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے سرکاری طور پر چار رہائش گاہیں الاٹ کرائی  ہیں جن کے اخراجات سرکاری خزانے سے ادا کیے جارہے ہیں  لیکن جب ہم اپنی تنخواہوں کے بڑھانے کی بات کرتے ہیں تو خزانہ خالی ہونے کا رونا رویا جاتا ہے۔ فورم سے اپیکا کے مرکزی رہنماوں نذرحیسن کورائی ، محمود الحسن آرزو اور طاہر رضا شاہ نے بھی خطاب کیا جبکہ میزبانی کے فرائض معین اظہر نے سر انجام دیئے۔
مزیدخبریں