سندھ کے اعلٰی تعلیمی اداروں میں بیرون ملک مقیم پاکستانی طلباء و طالبات کے لئے اوورسیز کیمپس کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

Apr 14, 2010 | 23:36

سفیر یاؤ جنگ
یہ فیصلہ گورنر ہاوس کراچی میں منعقدہ اجلاس میں کیا گیا، اجلاس میں تعلیمی اداروں میں اوورر سیز کیمپس کے قیام کے حوالے سے لائحہ عمل ترتیب دینے پرغور کیا گیا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان نے کہا کہ جامعات میں اوورسیز کیمپس کے قیام سے اعلٰی تعلیم کے حصول کے لئے یورپ اور دیگر ممالک جانے والے پاکستانیوں کو سہولت ملے گی، گورنر سندھ نے اس مقصد کے لئے گورنر ہاوس میں خصوصی سیل کے قیام اور اسپیشل سیکرٹری کو پراجیکٹ کا کوآرڈینیشن ڈائریکٹر تعینات کرنے کی  ہدایت کی  اجلاس میں این ای ڈی انجینئرنگ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ابو الکلام، جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر پیرزادہ قاسم رضا صدیقی، آئی بی اے کے ڈائریکٹر ڈاکٹرعشرت حسین، ڈاو میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مسعود حمید، زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے وائس چانسلر ڈاکٹر اے کے مغل اور دیگر افسران نے شرکت کی۔   
مزیدخبریں