جے یو آئی کے مرکزی امیرمولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ بھٹو کیس ری اوپن کرنے کا مقصد عدالت عظمٰی پر دبائو بڑھانا ہے۔

شورکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ جب پارلیمنٹ ایک قرارداد کے ذریعے بھٹو کی پھانسی کو عدالتی قتل قرار دے چکی ہے تو اب اس کیس کو ری اوپن کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔ موجودہ ریفرنس حکومت پرعدلیہ کا دباؤ کم کرنے کے لئے دائرکیا گیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پی پی پی نظریاتی جماعت نہیں اور کارکنوں کو شخصیت کے گرد جمع رکھنے کیلئے مختلف حربے استعمال کررہی ہے۔ ڈرون حملوں پر بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ صرف احتجاج کرنے سے کام نہیں چلے گا، ڈرون حملوں کا بھرپورقوت سے جواب دیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت ابھی تک بینظیر بھٹو کے حوالے سے کچھ نہیں کرسکی، ان پر ہونے والے خودکش حملے میں کیا تحقیقات کرے گی۔

ای پیپر دی نیشن