اسلام آباد میں سرائیکی جرنلسٹ فورم کے زیراہتمام منعقدہ سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پاکستان کو خودکش، ڈرون حملے اور ٹارگٹ کلنگ نائن الیون کے بعد تحفے میں ملے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں نیٹو افواج کا کردارسوالیہ نشان ہے، انہوں نے واضح کیا کہ قبائلی علاقوں میں ڈرون حملوں سے مغرب کے خلاف نفرت میں اضافہ ہورہا ہے جبکہ امریکہ پاکستان کے بغیر افغانستان کی جنگ نہیں جیت سکتا۔ فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ جب تک دیرینہ مسائل حل نہیں ہوتے، خطے میں امن قائم نہیں کیا جاسکتا۔ خطے کی ترقی کے لئے پاکستان، بھارت اور افغانستان کو ایک میزپرآنا ہوگا۔