مہمند ایجنسی کی تحصیل بائزئی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے نتیجے میں بائیس شدت پسند ہلاک اور پچیس سے زائد زخمی ہو گئے

Apr 14, 2011 | 12:43

سفیر یاؤ جنگ
مہمند ایجنسی میں ہیڈ کوارٹرغلنئی سے ستر کلومیٹر دورپاک افغان بارڈرپرواقع تحصیل بائزئی کے علاقے سوران درہ میں آٹھ روز سے جاری آپریشن میں فورسز نے سخت کرروائی کرتے ہوئے عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر بھاری توپ خانے اور ہیلی کاپٹروں سے شیلنگ کے ساتھ زمینی کارروائی بھی کی۔ ذرائع کے مطابق اس حملے کے نتیجے میں بائیس شدت پسند ہلاک اور پچیسسے زائد زخمی ہوگئے۔ فورسز نے پیش قدمی کرتے ہوئے سوران میں ڈاگ اور ولی داد کے قریب کئی اہم ٹھکانوں پر قبضہ کرکے کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔ کارروائی کے دوران دو فوجی جوان شہید اور دس زخمی ہوگئے جن کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
دوسری طرف کالعدم تحریک طالبان مہمند ایجنسی کے ترجمان نے دعوٰی کیا ہے کہ جھڑپ میں بارہ اہلکارجاں بحق اورمتعدد زخمی ہوئے، جن میں سے پانچ کی لاشیں ہمارے قبضے میں ہیں۔
مزیدخبریں