کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ دورہ ویسٹ انڈیز میں نوجوان کھلاڑیوں کو زیادہ موقع دیا جائے گا جبکہ وہ خود دورہ ویسٹ انڈیزمیں بہترین پرفامنس دینے کی کوشش کریں گے۔

Apr 14, 2011 | 14:15

سفیر یاؤ جنگ
کراچی ایئرپورٹ سے دورءہ ویسٹ انڈیز کے لیے روانگی کے وقت میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی کپتان کا کہنا تھا کہ لاہور میں لگنے والے دو روزہ مختصر کیمپ میں نوجوان کھلاڑیوں نے متاثر کیا۔
شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ اس ٹور میں زیادہ تر نوجوان کھلاڑی شامل کیے گئے ہیں اور جس کو جو ذمہ داری دی ہے وہ اسے بخوبی نبھائے گا جبکہ وہ اپنی بیٹنگ پر فوکس کریں گے
شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ ویسٹ انڈیز نے جس طرح اپنے سینئرز کرس گیل ؛ چندر پال اور ساراوان کو ڈراپ کیا ہے اس سے ہمارے نوجوان کو کافی مدد ملے گی
شاہد آفریدی دوحا میں قومی ٹیم کو جوائن کریں گے جہاں سے پوری ٹیم براستہ انگلینڈ ویسٹ انڈیز پہنچے گی۔ قومی ٹیم 21 اپریل کو ویسٹ انڈیز کے خلاف واحد ٹوئنٹی ٹوئنٹی کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ میچز اور دو ٹیسٹ میچز بھی کھیلے جائیں گے۔
مزیدخبریں