آئی ايس پی آر کے مطابق گياری سيکٹر ميں تودہ گرنے کے مقام پرمزيد سلائيڈنگ سے ريسکيو آپريشن ميں مشکلات پيش آرہی ہيں،تاہم موسم کی سختی اورشديد مشکل حالات کے باوجود ريسکيو ميں مصروف جوان اپنا کام جاں فشانی سے کررہے ہيں۔ اس عمل ميں انسانی اورمشينی وسائل کا بھرپوراستعمال کيا جارہا ہے جبکہ تودہ گرنے والے مقام پرتلاش کی گئی نئی جگہ پرکھدائی کا سلسلہ بھی جاری ہے اورتودے تلے دبے ايک اہم مقام تک پہنچنے کيلئے سخت ملبے ميں پہلی باردھماکہ خیز مواد بھی استعمال کیاگیا ہے۔ ديگرمقامات پر بھی ايکسکويٹرز کے ذريعے کھدائی کی جاری ہے۔