سپاٹ فکسنگ سکینڈل کےالزام میں لندن کی جیل بندپاکستانی کرکٹرمحمدآصف کی سزا بیس دن بعد چارمئی کو مکمل ہوجائیگی

لندن کی ساؤتھ ورک کراؤن کورٹ نے تین نومبر کو کرپشن اور دھوکہ دہی ثابت ہونے پر محمد آصف کو ایک سال کیلئے جیل بھیج دیا تھا۔ رات دن کے شمار سے چار مئی کو محمد آصف کی سزا مکمل ہوجائے گی۔ دیگر سزا یافتہ کھلاڑیوں میں محمدعامر اصلاحی مرکز میں سزا مکمل ہونے پر پاکستان واپس آچکے ہیں جبکہ سلمان بٹ کی تیس ماہ کی سزا فروری دوہزار تیرہ میں پوری ہوگی۔ واضح رہے کہ جیل کی سزا کاٹنے کے باوجود محمد آصف آئی سی سی کی جانب سے عائد پابندی کے باعث سات سال تک کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے تاہم اس پابندی کیخلاف کھیلوں کی ثالثی عدالت میں جانے کا فیصلہ محمد آصف وطن واپسی کے بعد کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن