اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر ڈاکٹر عبدالعزیز الغدیر نے نوائے وقت گروپ کے ایڈیٹر انچیف مجید نظامی کو نوائے وقت کی ادارت کے پچاس سال مکمل ہونے پر مبارکباد کا پیغام دیا ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ جناب مجید نظامی کی ادارت میں نوائے وقت نے اسلام اور نظریہ پاکستان کی ترویج اور فروغ کے لئے لائق تحسین کردار ادا کیا ہے۔ نوائے وقت نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کو اور زیادہ مضبوط بنانے کیلئے بھی قابل قدر کوششیں کیں۔ ڈاکٹر عبدالعزیز الغدیر نے اپنے پیغام میں دعا کی کہ جناب مجید نظامی کی مسلسل کامیابی‘ انکی فلاح اور خوشحالی اور پاکستان کے عوام کی ترقی امن اور خوشحالی اور پوری امت مسلمہ کی کامیابی اور وقار کے لئے بھی دعاگو ہوں۔