ہم خیال چودھری برادران کی بات مان لیتے تو دربدر نہ ہوتے: شاہانہ فاروقی

Apr 14, 2013

لاہور(لیڈی رپورٹر) ق لیگ شعبہ خواتین پنجاب کی صدر شاہانہ فاروقی نے کہا ہے کہ ہم خیال چودھری برادران کی بات مان لیتے تو آج در بدر نہ ہوتے، ٹکٹ مانگنے والوں میں سے نہیں بلکہ دینے والوں میں ہوتے اگرچہ بہت دیر ہوگئی لیکن پھر بھی وہ چپ چاپ گھر واپس آجائیںانہیں کچھ نہیں کہا جائے گا چودھری برادران بڑے دل اور دستر خوان والے لوگ ہیں،ہم سفارش کریں گے تو وہ ضرور معاف کردیں گے۔ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ دوست بن کر دھوکہ دیا،پنجاب کا اقتدار حاصل کرنے کیلئے پیپلز پارٹی کے ساتھ ساڑھے تین سال کی دوستی کا ڈھونگ رچایا، ہم خیال ہی نہیں مذہبی قائدین بھی ہاتھ ہونے رو رہے ہیں حالانکہ مومن کو ایک سوراخ سے دو بار نہیں ڈسا جانا چاہیے۔

مزیدخبریں