پیپلزپارٹی فلسفہ خدمت کی بناءپر آئندہ بھی کامیاب ہو گی: بشریٰ اعتزاز

لاہور (لیڈی رپورٹر) پیپلز پارٹی کی امیدوار برائے قومی اسمبلی بشریٰ اعتزاز نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ایک فلسفے کا نام ہے اور یہ فلسفہ عوام کی خدمت کرنا ہے ذوالفقار علی بھٹو نے اس فلسفے کی بنیاد رکھی اور ان کا یہ فلسفہ آج دنیا بھر میں اپنی پہچان رکھتا ہے وہ گزشتہ روز ملک راشد کی رہائش گاہ پر حلقہ این اے 124 کے کارکنوں سے خطاب کر رہی تھیں۔ اس موقع پر چوہدری اعتزاز احسن، حاجی امداد حسین، عابد حسین صدیقی، رانا محمد یونس، ملک اعظم، حاجی نذیر احمد، ملک فاروق الحسن، لیاقت عیل بھٹی، رانا افتخار، اشفاق جٹول، میاں عبدالرشید، اسلم بٹ، محمد افضل، رانا فاروق، مولوی نذیر، اسلم بیگ، ملک شبیر الحق اور دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اسی فلسفے کی بنیاد پر کامیابی حاصل کریں گی اور آئندہ انتخاب میں بھی حاصل کرے گی، پیپلز پارٹی کے قیام کا مقصد ہی عوام کی خدمت کرنا اور ملک کی بقاءکے لئے کام کرنا ہے ہم نے ہمیشہ پاکستان کی سلامتی کو سامنے رکھا اور آئندہ بھی برسراقتدار میں آ کر ملک کی خاطر کام کرتے رہیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...