اسلام آباد (این این آئی) پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اقبال حسین نے کہا ہے کہ پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے خلاف عدالت میں قائم دعویٰ خارج ہوچکا ہے ¾ آئبا اور پی او اے نے پہلے ہی ہمیں نئے انتخابات میں منتخب ہونے کی بنیاد پر کام کرنے کی اجازت دیدی ہے ایک انٹرویو میں انہوںنے بتایا کہ 20 دسمبر کو پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے انتخابات سے قبل اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے عون عباس نے مقامی عدالت میں فیڈریشن کے ہونے والے انتخابات کو روکنے کیلئے درخواست تھی، فیڈریشن کے انتخابات ہماری اکثریت نے کامیابی حاصل کی جس کو پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن اور باکسنگ کی عالمی تنظیم آئبا نے بھی توثیق کی اور ہمیں پاکستان میں فیڈریشن کے کام کرنے کے بارے میں خطوط جاری کئے۔ اقبال حسین نے کہاکہ پی او اے، آئبا اور اب مقامی عدالتی فیصلے کے بعد سابق سیکرٹری اکرم خان کو اپنے آپ کو فیڈریشن کا سیکرٹری لکھنے اور کہلوانے سے باز رہنا چاہئے کیونکہ ایسا کرنے پر وہ نہ صرف عدالتی فیصلے کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوں گے بلکہ آئبا کی جانب سے باکسنگ سرگرمیوں میں تاحیات پابندی کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ عدالتی فیصلہ آجانے پر جلد ہی کراچی میں پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے دفتر کا چارج بھی سنبھال لیں گے اور ملک بھر کے تمام یونٹوں کو فعال انداز میں چلانے کیلئے بھرپور اقدامات کا آغاز کردیں گے۔ فلپائن میں ہونے والی یوتھ باکسنگ چیمپئن شپ میں ٹیم کی شرکت نہ کرنے کا سخت افسوس ہے سابق سیکرٹری اکرم خان کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے ہمارے نوجوان کھلاڑی اس چیمپئن شپ میں حصہ نہیں لے سکے۔ پولیس انکوائری کا بہانہ بنا کر انہوں نے جس بھونڈے انداز میں ٹیم کو نہ بھیجنے کا بہانہ بنایا۔
آئبا اور پی او اے نے کام کی اجازت دیدی : پاکستان باکسنگ فیڈریشن
Apr 14, 2013