امریکی عوام میں بیرون ملک فوجی کارروائیوں کیخلاف جذبات بڑھ گئے: وی او اے

 واشنگٹن (آن لائن ) رائے عامہ کے جائزوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ افغانستان اور عراق میں ایک عشرے سے زیادہ عرصے پر پھیلی ہوئی جنگوں کے بعد امریکہ کے عام لوگوں میں بیرونی ملکوں میں امریکہ کی فوجی کارروائیوں کے خلاف جذبات میں اضافہ ہو رہا ہے۔بیرونی ملکوں میں فوجیں بھیجنے کی مخالفت کی وجہ سے ان سرگرم کارکنوں کے لئے کام کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے جو چاہتے ہیں کہ امریکہ شام کی خانہ جنگی جیسے تنازعات میں زیادہ فعال کردار ادا کرے۔وائس آف امریکہ کی ایک رپورٹ کے مطابق ریاست ٹینی سی کے سٹیفن فیلڈز نے انٹرویو میں کہا کہ میرا خیال ہے کہ ہمیں بہت محتاط ہونا چاہئے کہ ہم دوسرے ملکوں کے معاملات میں کس طرح کارروائی کریں۔ریاست ورجینیا کے میرریل گیلبرڈ نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ لوگ جنگ سے تھک گئے ہیں۔ امریکیوں نے جنگ کرنا کبھی بھی پسند نہیں کیا۔ پیو ریسرچ سینٹر فار دی پیپل اینڈ پریس سے وابستہ کیرال ڈہرٹی کہتے ہیں کہ دو بڑی جنگوں کے بعد تھکن کا احساس پیدا ہو چلا ہے اور کچھ یہ تشویش بھی ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں اور چین میں کیا ہو رہا ہے۔ واشنگٹن پوسٹ اے بی سی نیوز کے حالیہ رائے عامہ کے جائزے کے مطابق سروے میں شامل 17 فیصد لوگوں کا خیال ہے کہ امریکہ کو شام کے تنازعے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے جب کہ 73 فیصد لوگوں نے اس خیال کی مخالفت کی۔
وی او اے

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...