اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات، ہارون الرشید صدر‘ چودھری ریاست گوندل نائب صدر اور چودھری حسیب جنرل سیکرٹری منتخب

اسلام آباد (آئی این پی) اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں ہارون الرشید ایڈووکیٹ صدر‘ چودھری ریاست گوندل نائب صدر اور چودھری حسیب جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے۔ گذشتہ روز ہونے والے انتخابات میں بار کے 1382 ارکان میں سے 1096 نے اپنے ووٹ کا استعمال کیا۔ ہارون الرشید نے 707 ووٹ لے کر غلام نبی کھوکھر کو شکست دی جو صرف 319 ووٹ حاصل کر سکے‘ نائب صدر چودھری ریاست گوندل نے 558 ووٹ لے کر اپنے حریف ارشد کیانی کو شکست دی جنہوں نے 434 ووٹ حاصل کئے۔ جنرل سیکرٹری کیلئے چودھری حسیب نے 461 ووٹ لے کر چودھری احتشام کو شکست دی جنہوں نے 421 ووٹ حاصل کئے۔ جوائنٹ سیکرٹری کیلئے چودھری تنویر نے 551 ووٹ حاصل کئے جبکہ ایگزیکٹو باڈی کے منتخب ہونے والوں میں نواز گوندل، جی ایم چودھری، میاں ریاض احمد، عامر توصیف بھٹی اور محمد صدیق قاضی شامل ہیں۔
بار ایسوسی ایشن

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...