ملک کی مجموعی صورت حال اور دیگراہم معاملات پر غور کےلئے مولاناراغب حسین نعیمی کی زےرصدارت اجلاس آج ہوگا

لاہور (سٹاف رپورٹر) جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ مولاناراغب حسین نعیمی کی صدارت میں آج اتوار کو 2بجے جامعہ نعیمیہ میں اہم اجلاس منعقد ہوگا جس میں ملک کی مجموعی صورت حال اور دیگراہم معاملات پر غوروفکر کیا جائے گا۔اجلاس میں شیخ الحدیث مفتی عبدالعلیم سیالوی،شیخ الحدیث مفتی غلام نصیر الدین نصیر،علامہ محبوب احمد چشتی،علامہ ڈاکٹر سلمان قادری، مفتی عمران حنفی اور دیگر جامعہ نعیمیہ کے اہم ذمہ دارا ن شرکت کریں گے ۔

ای پیپر دی نیشن