نئی دہلی(اے پی اے ) بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کے قتل عام کا اعتراف کرتے ہوئے گزشتہ دو دہائیوں کے دوران چودہ ہزار عام شہریوں اور چار ہزار سے زائد سکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکتوں کاانکشاف کیا ہے جبکہ پاکستان کی جانب سے ریاست میں عسکریت پسندوں کی پشت پناہی کی جا رہی ہے۔ بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا میں شائع رپورٹ کے مطابق بھارتی وزارت داخلہ نے سال 2012-13ءکی سالانہ رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ ریاست کے حالات میں کافی بہتری آئی ہے۔ کشمیر کے لوگوں کو کافی مشکلات و مصائب کا سامنا کرنا پڑا اور عسکریت پسندوں کو پاکستان کی پشت پناہی حاصل ہے سالانہ رپورٹ میں بڑھتی ہوئی دراندازی پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ دراندازی کو قابو کرنے کیلئے سرحدوں کو مضبوط مستحکم بنانے کے ساتھ ساتھ جدید نوعیت کے آلات نصب کئے جا رہے ہیں تاکہ دراندازی کو مکمل طور پر ختم کیا جا سکے۔
اعتراف