کراچی میں فائرنگ، باپ بیٹے سمیت 8افراد ہلاک، بولٹن مارکیٹ پر بموں سے حملہ

کراچی (نوائے وقت رپورٹ+ سٹاف رپورٹر+ نیٹ نیوز) کراچی میں ٹارگٹ کلنگ اور فائرنگ کے واقعات میں باپ بیٹے، مذہبی جماعت کے کارکن سمیت 8افراد ہلاک ہو گئے۔ بولٹن میں دکان پر دستی بم پھینک دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال کے علاقے میٹروول میں موٹر سائیکل سوار نامعلوم افراد نے موبائل فون کی دکان پر گولیاں برسا دیں جس سے وہاں بیٹھے باپ بیٹا کلب عباس اور مسرت عباس جاں بحق ہو گئے۔ ماڑی پور کے علاقے مشرف کالونی اور پورٹ قاسم کے علاقے عبداللہ گوٹھ میں 2افراد کو قتل کر دیا گیا۔ گلشن حدید میں لنک روڈ کے قریب سے تشدد زدہ نعش برآمد ہوئی۔ شاہ فیصل کالونی میں نامعلوم افرد نے کاشف قادری نامی نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ سنی تحریک کے مطابق مقتول ان کا کارکن تھا۔ ادھر سٹیل ٹاﺅن میں بھی ایک شخص کو فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا گیا۔ علاوہ ازیں بولٹن مارکیٹ میں نامعلوم افراد دو دستی پھینک کر فرار ہو گئے تاہم بم نہ پھٹ سکے اور بڑا سانحہ ہونے سے بچ گیا، بم ڈسپوزل سکواڈ نے بموں کو ناکارہ بنا دیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...