بینظیر قتل کیس : مشرف سمیت تمام ملزموں کی 23 اپریل کو طلبی

راولپنڈی (ثناءنیوز) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بے نظیر بھٹو قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف سمیت تمام ملزمان کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دیا ۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 23 اپریل تک ملتوی کر دی ۔ واضح رہے کہ پرویز مشرف نے وطن واپسی پر بے نظیر بھٹو قتل کیس میں عبوری ضمانت کروائی تھی ۔ پرویز مشرف نے ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت قبل از گرفتاری کروائی تھی ہفتہ کے روز انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے پرویز مشرف سمیت تمام ملزمان کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔آئی این پی کے مطابق سپیشل پراسیکیوٹر چودھری ذوالفقار علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرویز مشرف کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے ہیں۔ قانون کے مطابق پرویز مشرف ضمانت قبل از گرفتاری کے لئے ٹرائل کورٹ کے سامنے پیش ہونے کے پابند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کی طلبی کا سابقہ حکم بھی برقرار ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...