سندھ میں احکامات نظراندازسینئر پوسٹوں پر جونیئر افسر تعینات

Apr 14, 2013

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سندھ میں نگران دور میں بھی کچھ نہیں بدلہ اور اندھیرنگری چوپٹ راج ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سندھ کی نگران حکومت سپریم کورٹ کے احکامات اور الیکشن کمشن کی سفارشات کو نظرانداز کر دیا اور سینئر پوسٹوں پر جونیئر افسران تعینات کر دئیے گئے۔ 19گریڈ کی 19میں سے 14پوسٹوں پر 18گریڈ کے افسران تعینات کر دئیے ہیں۔ ان افسران کو مختلف اضلاع میں ڈپٹی کمشنر لگایا گیا ہے۔

مزیدخبریں