مولانا فضل الرحمن کے ٹیکس گوشواروں میں ہزاروں روپے کے فرق کا انکشاف

 اسلام آباد(نوائے وقت نیوز) سربراہ جے یو آئی(ف) مولانا فضل الرحمان کے ٹیکس ادائیگی کے گوشواروں میں ہزاروں روپے کے فرق کا انکشاف ہوا ہے۔ ایف بی آر نے فضل الرحمان کی آمد ن پر 2 مختلف ٹیکس گوشوارے جمع کئے۔این اے 24 کے کاغذات کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے 2010ءمیں 21ہزار7روپے ٹیکس جمع کرایا جبکہ این اے 25 کیلئے جمع کرائے گئے کاغذات میں مولانا فضل الرحمان نے 27ہزار208 روپے ٹیکس ادا کیا۔مولانا فضل الرحمان این اے24اور این اے 25سے امیدوار ہیں۔
فضل الرحمن/ ٹیکس

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...