اتحادیوں کی اشتہاری مہم 11مئی کو بیک فائرکرجائے گی:چودھری سلیم

Apr 14, 2013

 لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے ممتاز رہنماچودھری سلیم نے کہا ہے کہ اتحادی ٹولے کی اشتہاری مہم11مئی کو ”بیک فائر“ کر جائے گی۔ ہمارے اشتہارات میں میاں نوازشریف اورمیاں شہبازشریف کی گرانقدر قومی خدمات کا تذکرہ کیاجاتاہے جبکہ اتحادی ٹولے کے اشتہارات میں جھوٹ اور قومی قیادت کیخلاف بیہودہ الزامات کے سوا کچھ نہیں ہوتا۔ ووٹ اپیل کیلئے زرداری لیگ کے کریڈٹ میں کچھ نہیں ہے لہٰذاءوہ منفی پراپیگنڈے کاسہارا لینے پر مجبور ہیں، اس طرح الٹا ان کا اپنا نقصان ہوگا۔ 

مزیدخبریں