گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے نظریاتی کارکنوں نے آج چار بجے لوہیانوالہ بائپاس پر پارلیمانی بورڈ کے غیر منصفانہ فیصلے کے خلاف علامتی جنازہ نکالنے کا فیصلہ کیا ہے انصاف نظریاتی ورکرز اتحاد گروپ کے ترجمان انجم اقبال وڑائچ کے مطابق علامتی جنازہ میں نظریاتی رہنماﺅں اور کارکنوں کی کثیر تعداد شرکت کرے گی جو لوہیانوالہ بائی پاس سے شروع ہوکر لوہیانوالہ نہر پر برد کردیا جائے گا۔
ٹکٹوں کے غیر منصفانہ تقسیم، تحریک انصاف کے کارکن پارلیمانی بورڈ کے فیصلے کیخلاف آج علامتی جنازہ نکالیں گے
Apr 14, 2013