کوئٹہ (بیورو رپورٹ) بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال کو دوسرے صوبوں میں بڑھا چڑھا کر پیش کیا جاتا ہے اور اس حوالے سے غلط فہمیاں پیدا کی گئی ہیں جبکہ حقیقت یہ ہے کہ صوبے کے کسی علاقے میں کسی قسم کا کوئی آپریشن نہیں ہو رہا، ان خیالات کا اظہار نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب غوث بخش خان باروزئی نے ہفتہ کے روز نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ کوئٹہ میں 15ویں مڈ کیئر مینجمنٹ کورس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا یہ بات خوش آئند ہے کہ گذشتہ انتخابات کا بائیکاٹ کرنے والی جماعتیں بھی آج انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں۔
بلوچستان / آپریشن
بلوچستان میں کوئی آپریشن نہیں ہو رہا، حالات کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا: نگران وزیر اعلیٰ
Apr 14, 2013