خوشاب: الیکشن 2008-2002ءکون جیتا‘کون ہا را

(تنویر احمد اعوان )..... ضلع خوشاب کا شمار پنجاب کے پسماندہ ترین اضلاع میں ہوتا ہے اس کا ہیڈکوارٹر جوہرآباد ہے نورپور تھل قائدآباد اور نوشہرہ سمیت اس کی کل چار تحصیلیں ہیں این اے 70اور این اے 69 قومی اسمبلی کے دو حلقے پی پی 39,40,41اور پی پی 42صوبائی اسمبلی کے چار حلقے ہیں۔ حالیہ سروے کے مطابق ضلع کی آبادی ساڑھے گیارہ لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے ضلع خوشاب کے 36قانگوئی حلقے 51یونین کونسلیں اور پولیس سرکل میں جوہرآباد سٹی‘ جوہرآباد صدر‘ مٹھہ ٹوانہ‘ نورپورتھل‘ خوشاب‘ کٹھہ سگھرال‘ نوشہرہ‘ قائدآباد‘ جوڑاکلاں سمیت کل 9تھانے واقع ہیں۔ 2002کے عام انتخابات کے دوران این اے 69 میں آزاد امیدوار سمیرا ملک نے ق لیگ کے امیدوار ملک عمر اسلم اعوان کو شکست دی۔ تیسرے نمبر پر متحدہ مجلس عمل کے امیدوار مولانا محمد بخش نے اپنے قومی اسمبلی کے این اے 70میں آزاد امیدوار ملک سیف اﷲ ٹوانہ نے کامیابی حاصل کی دوسرے نمبر پر پاکستان ق لیگ کے امیدوار ملک محمد شبیر اعوان رہے۔ تیسرے نمبر پر مسلم لیگ ن کے امیدوار ڈاکٹر غوث محمد نیازی رہے۔ قومی اسمبلی کے این اے 69میں 2008کے عام انتخابات میں سمیرا ملک نے دوسری بار کامیابی حاصل کی جبکہ آزاد امیدوار ملک عمر اسلم دوسرے اور ایک اور آزاد امیدوار تنویرسلطان اعوان نے تیسرے نمبر پر رہے۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 70میں 2008کے عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کے امیدوار ملک شاکر بشیر اعوان نے کامیابی حاصل کی جبکہ سابق ضلع ناظم ملک احسان اﷲ ٹوانہ دوسرے اور آزاد امیدوار سردار شجاع خان بلوچ تیسرے نمبر پر رہے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 39 خوشاب ون میں 2002کے انتخاب میں ملک جاوید اقبال اعوان نے ق لیگ کے ٹکٹ پر کامیابی حاصل کی جبکہ دوسرے نمبر پر آزاد امیدوار ملک مختار اعوان رہے۔ اس حلقہ میں 2008کے عام انتخابات میں آزاد امیدوار جاوید اعوان نے دوسری بار کامیابی حاصل کی جبکہ دوسرے نمبر پر ق لیگ کے امیدوار فیصل عزیز ملک رہے۔ اسمبلی کے پی پی 40میں 2002کے عام انتخابات میں آزاد امیدوار الحاج ملک صالح گنجیال نے آزاد امیدوار ملک کرم الہی کو شکست دی۔ 2008کے انتخابات مےں آزاد امیدوار ملک کرم الہی بندیال کامیاب رہے۔ آزاد امیدوار ملک حسن نواز گنجیال دوسرے نمبر پر رہے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 41میں 2002کے انتخابات میں ملک آصف بھا ق لیگ کے ٹکٹ پر کامیابی حاصل کی جبکہ آزاد امیدوار ملک عبدالرحمن ٹوانہ دوسرے نمبر پر رہے۔ 2008 کے انتخابات میں ملک آصف بھا نے آزاد حیثےت میں انتخابات میں حصہ لیکر دوسری بار کامیابی حاصل کی جبکہ آزاد امیدوار ملک احسان ٹوانہ دوسرے نمبر رہے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 42میں 2002کے عام انتخابات میں آزاد امیدوار ملک وارث کلو نے کامیابی حاصل کی جبکہ ق لیگ کے امیدوار سردار شجاع خان بلوچ دوسرے نمبر پر رہے اس حلقہ میں 2008کے انتخابات میں ملک وارث کو آزاد حیثےت میں دوسری بار کامیابی حاصل ہوئی جبکہ آزاد امیدوار ذوالقرنین شاہ دوسرے نمبر رہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...