انڈونیشیا:بالی جزیرے پر مسافر طیارہ سمندر میں گر گیا، بیسیوں زخمی

Apr 14, 2013

 دینسپار (اے ایف پی) انڈونیشیا کے جزیے بالی پر اڑان بھرتے ہوئے مسافر طیارہ پھسل کر سمندر میں گر گیا جس سے اس کے 2 ٹکڑے ہو گئے۔ بیسیوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔ عینی شاہدین نے بتایا طیارے میں 100 مسافر سوار تھے۔ ائرپورٹ سے اڑتے ہوئے تیز رفتاری کے سبب قریبی سمندر میں گر پڑا۔ مسافروں نے لائف جیکٹوں کے ذریعے جانیں بچائیں۔

مزیدخبریں