بیجنگ (اے پی پی) چین کے دارالحکومت بیجنگ میں برڈفلو کا پہلا مریض سامنے آ گیا۔ بیجنگ کی تاریخ میں برڈفلو کا سب سے پہلا شکار ایک 7 سالہ بچہ ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ بچے میں برڈفلو کے آثار ہیں تاہم اس کی حالت بالکل ٹھیک ہے۔ ماہرین نے اس بچے کے دو قریبی دوستوں کو بھی چیکنگ کے عمل سے گزارا مگر ان میں برڈفلو کے کوئی آثار نہیں ملے۔