اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے دو ارب ڈالر کے یورو بانڈ جاری کرنے پر تحفظات ہیں ایسی کونسی مجبوری تھی کہ اتنی زیادہ شرح سود پر بانڈز فروخت کرنا پڑے۔ حکومت کا دعوی ہے کہ پاکستان پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو رہا ہے۔ حکومت اپنی کارکردگی بہتر دکھانے کے لئے ملک کو مزید قرضوں میں دھکیل رہی ہے۔ کشکول توڑنے کا نعرہ لگانے والے پہلے ہی قرضے لینے کا ریکارڈ توڑ چکے ہیں۔
اپنی کارکردگی دکھانے کیلئے حکومت ملک کو قرضوں میں دھکیل رہی ہے: خورشید شاہ
Apr 14, 2014