اسلام آباد(آن لائن) پاکستان‘ افغانستان اور وسطی ایشیائی ریاستوں قازقستان‘ ازبکستان‘ کرغیزستان اور ترکمانستان کے درمیان زرعی مصنوعات‘ فارماسیوٹیکل‘ ٹیکسٹائل‘ چمڑے کی مصنوعات اور تعمیراتی شعبے میں تجارتی تعاون کو فروغ دینے کیلئے تین روزہ کانفرنس (آج) پیر کو اسلام آباد میں ہوگی۔ وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر افتتاحی تقریب سے خطاب کریں گے۔ کانفرنس میں سرکاری و نجی شعبے کے 200 اقتصادی ماہرین وسطی ایشیائی ریاستوں تک پاکستانی مصنوعات کی رسائی کا جائزہ لینے کے معاملے پر اظہار خیال کریں گے۔