اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان نے آئی جی اسلام آباد اور ایس ایس پی آپریشنز کی تعیناتی رواں ہفتے کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرداخلہ نے بتایا کہ پنجاب سے سپیشل ایلیٹ فورس منگوا لی گئی ہے۔ رینجرز کو بھی اضافی ذمہ داریاں سونپی جا رہی ہیں۔